Great news for government employees

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ، تنخواہوں اور پنشن میں اضافےکا قوی امکان ،آئی ایم ایف کی جانب سے بھی حمایت کا اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں اضافے کا امکان، حالات بہتر ہونے پر منی بجٹ میں تنخواہیں اور پنشنز بڑھائی جاسکتی ہیں، آئی ایم ایف نے بھی حمایت کردی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سالانہ وفاقی بجٹ میں تنخواہوں اور پنشنز میں اضافہ نہ ہونے پر پریشان سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ وزارتِ خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ نے تنخواہیں
اور پنشنمیں اضافے کے حوالے سے بتایا ہے کہ حالات بہتر ہونے پر اضافہ کیا جائے گا۔ وزارتِ خزانہ کا کہناہے کہ معاشی حالات بہتر ہونے کی صورت میں تنخواہیں اور پنشن بڑھائی جاسکتی ہے جبکہ آئی ایم ایف نے بھی اسکی حمایت کی ہے۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حالات بہتر ہو جائیں تو حکومت درآمدات میں پانچ فیصد سرچارج لگا کر پیسے اکٹھے کر سکتی ہے جس سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا جاسکتا ہے یہ اضافہ منی بجٹ میں کیا جائیگا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *